اکثر پوچھے جانے والے سوالات (FAQs)
سوال 1: پارٹنر گلوبلی کیا ہے اور کس نے شروع کیا؟
پارٹنر گلوبلی ایک کراچی کی سیلز پارٹنرشپ کمپنی ہے جو فروری 2024 میں تین دوستوں نے شروع کی۔ ان کے پاس کسٹم کلاتھنگ انڈسٹری میں 15 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ کمپنی نئی ہے مگر بانی حضرات کئی سالوں سے امریکی کلائنٹس کے ساتھ B2B بزنس کر رہے ہیں۔
سوال 2: پارٹنر گلوبلی خواتین پر زیادہ فوکس کیوں کرتا ہے؟
پاکستان میں خواتین کے لیے مواقع محدود ہیں۔ پارٹنر گلوبلی خواتین کو گھر بیٹھے محفوظ، لچکدار اور بااختیار طریقے سے ڈالر کمانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
سوال 3: پارٹنر گلوبلی بزنس کیسے کرتا ہے؟
ہم بلک کسٹمائزڈ کپڑے، یونیفارمز، کیپس اور اسپورٹس وئیر براہِ راست بزنسز، اسکولوں اور اداروں کو بیچتے ہیں۔
سوال 4: کیا پارٹنر گلوبلی ڈراپ شپنگ، افیلیئیٹ مارکیٹنگ، پرنٹ آن ڈیمانڈ یا ایمازون/ایٹسی/فائیور جیسا ماڈل ہے؟
نہیں ❌ ہم ان ماڈلز پر کام نہیں کرتے۔ پارٹنر گلوبلی صرف بلک B2B آرڈرز (12 یا زیادہ پیسز) اپنی چینلز کے ذریعے بیچتا ہے۔
کمپنی میں شمولیت
سوال 5: یہ کمپنی کیا ہے اور مجھے کیوں جوائن کرنا چاہیے؟
پارٹنر گلوبلی ایک سیلز پارٹنرشپ کمپنی ہے جو فری ٹریننگ اور ریموٹ کمیشن بیسڈ کام فراہم کرتی ہے۔ یہاں آپ کسٹم کپڑے، یونیفارمز، کیپس اور اسپورٹس وئیر بیچ کر ڈالر کما سکتے ہیں۔ کچھ ایجنٹس پہلے ہی $1000+ ماہانہ کما رہے ہیں۔
سوال 6: کمپنی میں کون سی سیلز رولز ہیں؟
جونیئر ایجنٹ: ابتدائی رول، آسان کام اور محدود کمیشن۔
سینیئر ایجنٹ: زیادہ ذمہ داری، زیادہ مہارت اور بڑا کمیشن۔
سوال 7: ہر رول کے لیے کیا کوالیفکیشنز ہیں؟
جونیئر ایجنٹ: Customer Prospecting & Outreach Foundations کورس مکمل کرنا ضروری ہے۔
سینیئر ایجنٹ: تینوں کورسز مکمل کرنا لازمی ہیں —
,Customer Prospecting & Outreach Foundations
,Sales & Communication Skills
,Product & Decoration Essentials
سوال 8: کمیشن ڈھانچہ کیا ہے؟
جونیئر ایجنٹ: صرف پہلے آرڈر پر 20% کمیشن۔
سینیئر ایجنٹ: اپنے کسٹمرز کے تمام ریپیٹ آرڈرز پر 20% کمیشن۔
سوال 9: کیا رجسٹریشن یا جوائننگ فیس ہے؟
نہیں ❌ کوئی فیس نہیں۔ پارٹنر گلوبلی اصل ارننگ مواقع دینے کے لیے بنایا گیا ہے، کورسز بیچنے کے لیے نہیں۔
سوال 10: کون جوائن کرسکتا ہے اور عمر کی شرط کیا ہے؟
جو بھی B2B سیلز میں دلچسپی رکھتا ہو—سیلز پروفیشنلز، مارکیٹرز، فری لانسرز، اسٹوڈنٹس، ہاؤس وائفز یا بیگنرز—وہ جوائن کرسکتا ہے۔ عمر کم از کم 18 سال اور CNIC ضروری ہے۔ کم عمر طالبعلم ٹریننگ کرسکتے ہیں مگر بطور ایجنٹ کام نہیں کرسکتے۔
ٹریننگ اور سرٹیفکیشن
سوال 11: کورسز مکمل کرنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟
Customer Prospecting & Outreach Foundations: تجربہ کار → چند ہفتے | بیگنرز → تقریباً 3 ماہ۔
Sales & Communication Skills + Product & Decoration Essentials: تجربہ کار → 2–3 ہفتے | بیگنرز → 2–3 ماہ۔
👉 تمام کورسز سیلف پیسڈ ہیں، کوئی ٹائم لِمٹ نہیں۔ بہتر نتائج کے لیے روزانہ 2–3 گھنٹے، ہفتے میں 5 دن پڑھنے کی سفارش ہے۔
سوال 12: پاس ہونے کے لیے کتنے نمبر چاہئیں؟
مرد: فی لیسن 70%۔
خواتین: فی لیسن 65%۔
سوال 13: کیا ٹریننگ کے بعد سرٹیفکیٹ ملے گا؟
جی ہاں ✅ ہر مکمل کورس پر فری پرنٹیبل سرٹیفکیٹ ملے گا۔
سوال 14: کیا ٹریننگ اور سیلز کے دوران سپورٹ دستیاب ہے؟
جی ہاں، ویب چیٹ، ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعے سپورٹ ملے گی۔
کام کرنے کا طریقہ
سوال 15: ایجنٹس کسٹمرز کیسے ڈھونڈتے ہیں؟
زیادہ تر گوگل میپس کے ذریعے، پھر ای میل، فیس بک، انسٹاگرام، لنکڈ اِن، واٹس ایپ یا فون پر آؤٹ ریچ کرتے ہیں۔
سوال 16: میں کن کسٹمرز کو ٹارگٹ کروں گا؟
آپ کو مخصوص بزنس کیٹیگریز اور U.S. ریجنز کا اسائنمنٹ ملے گا۔
سوال 17: کیا میں یورپ، جاپان یا دوسرے ممالک کو ٹارگٹ کرسکتا ہوں؟
فی الحال صرف U.S. ریجنز دیے جاتے ہیں۔ مستقبل میں یورپ، جاپان اور دیگر ممالک بھی شامل ہوں گے۔
سوال 18: کیا مجھے تمام پروڈکٹ کیٹیگریز بیچنی ہوں گی؟
نہیں۔ نئے ایجنٹس کپڑوں اور کیپس سے شروع کرتے ہیں، باقی بعد میں شامل ہوتے ہیں۔
سوال 19: جونیئر ایجنٹ کے کام کیا ہیں؟
کسٹمر لسٹس بنانا۔
ای میل، سوشل میڈیا یا واٹس ایپ کے ذریعے آؤٹ ریچ۔
انٹرسٹڈ لیڈز کو سیلز مینیجر کو پاس کرنا۔
سوال 20: سینیئر ایجنٹ کے کام کیا ہیں؟
کسٹمر لسٹس بنانا۔
ملٹی پل چینلز کے ذریعے آؤٹ ریچ۔
ریٹ بتانا، بات چیت کرنا اور سودا فائنل کرنا
سوال 21: دن کے کس وقت کام کرنا چاہیے؟
آپ کسی بھی وقت کام کرسکتے ہیں، لیکن کسٹمر کے ورکنگ آورز میں بہتر نتائج ملتے ہیں۔ ای میل کے لیے سب سے اچھا وقت کسٹمر کے ٹائم زون کے مطابق صبح 9 بجے کے بعد ہے۔
سوال 22: کیا مجھے کسٹمرز لانے کے لیے سوشل میڈیا پر پروڈکٹس پوسٹ کرنی ہوں گی؟
براہِ راست نہیں۔ لیکن پوسٹنگ سے پروفائل پر اعتماد بنتا ہے تاکہ جب کسٹمر دیکھے تو پروفیشنل مواد ملے۔ اصل کام کسٹمرز کو میسجز بھیجنا ہے۔
سوال 23: کیا مجھے اپنے لیڈز یا سافٹ ویئر خریدنے ہوں گے؟
نہیں۔ فری ٹولز سے لیڈز مل سکتی ہیں۔ اگر بجٹ ہو تو پیڈ ٹولز سے رفتار تیز ہوسکتی ہے۔
سوال 24: کیا پارٹنر گلوبلی ای میل ٹیمپلیٹس یا اسکرپٹس فراہم کرے گا؟
جی ہاں۔ Customer Prospecting & Outreach Foundations کورس میں ریڈی ٹو یوز ٹیمپلیٹس اور AI پرامپٹس شامل ہیں۔
کمیشن اور ادائیگیاں
سوال 25: ایجنٹس کمیشن کیسے کماتے ہیں؟
جونیئر ایجنٹس: لسٹس بناتے ہیں، آؤٹ ریچ کرتے ہیں اور کوالیفائیڈ لیڈز سیلز مینیجر کو دیتے ہیں۔
سینیئر ایجنٹس: لسٹس بناتے ہیں، آؤٹ ریچ کرتے ہیں، کوٹس اور ڈیلز کلوز کرتے ہیں۔
سوال 26: کمیشن کب اور کیسے ملتا ہے؟
ڈلیوری پر کسٹمر کے مثبت فیڈ بیک کے بعد ریکارڈ ہوتا ہے۔
ہر ماہ 10 سے 15 تاریخ کے درمیان ادا کیا جاتا ہے۔
U.S. بینک سے آپ کے لوکل بینک اکاؤنٹ (IBAN) میں ٹرانسفر ہوتا ہے۔
سوال 27: اگر کسٹمر خوش نہ ہو یا ریفنڈ مانگے تو کیا کمیشن ملے گا؟
نہیں۔ کمیشن صرف کامیاب اور ڈسپیوٹ فری سیلز پر ملتا ہے۔
سوال 28: کیا ریپیٹ آرڈرز پر کمیشن ملتا ہے؟
جونیئر ایجنٹ: صرف پہلے آرڈر پر کمیشن۔
سینیئر ایجنٹ: اپنے کسٹمرز کے تمام ریپیٹ آرڈرز پر کمیشن۔
سوال 29: جونیئر ایجنٹ کتنا کماتا ہے؟
پہلے آرڈر پر انوائس اماؤنٹ کا 20%۔ چند ماہ میں $100 سے $600+ ماہانہ کما سکتا ہے، وقت، محنت اور حکمتِ عملی پر منحصر ہے۔
سوال 30: سینیئر ایجنٹ کتنا کماتا ہے؟
تمام ریپیٹ آرڈرز پر 20% کمیشن۔ چھ ماہ میں $100 سے $1000+ ماہانہ کما سکتا ہے، وقت، محنت اور حکمتِ عملی پر منحصر ہے۔